ابنا: اطلاعات کے مطابق سعودي حکام نےقطيف ميں پير کے روز شہيد منير الميداني کي تشييع جنازہ ميں پچاس ہزار سے زائد افراد شرکت کو ديکھتے ہوئے ايک دوسرے شہيد زہير آل سعيد کا جنازہ اس کے گھر والوں کو دينے سے انکار کر ديا ہےـاکيس سال عمر کے يہ دونوں نوجوان جمعرات اور جمعے کو حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سيکورٹي اہلکاروں کے وحشيانہ حملوں ميں شہيد ہو گئے تھےـ
سعودي عرب ميں مظاہروں کي شروعات سے اب تک آٹھ مظاہرين مشرقي علاقوں ميں شہيد ہو چکے ہيں-حالانکہ يہ افراد پر امن طريقے سے مظاہرے کر رہے تھے ليکن سعودي فوجيوں نے ان پر وحشيانہ انداز ميں حملے کئےـعوامي احتجاج کو کچلنے کے لئے آل سعود کي حکومت بڑے پيمانے پر گرفتارياں کر رہي ہےـ
سعودي فوجيوں نے شہر عواميہ ميں اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو بھي مظاہروں ميں زخمي ہونے والوں کا علاج کرنے کے جرم ميں گرفتار کر ليا ہےـ.......
/169